Introduction

 Introduction

از : غلام جیلانی منظری

فاؤنڈر دار الإفتاء اهل السنہ

مدارس دینیہ کے عوام سے روابط کے معاملے میں دار الافتاء کو عظیم حیثیت حاصل ہے، دار الافتاء کے احباب کی شب و روز محنت کے نتیجے میں جلد ہی دار الافتاء اھل السنہ نے دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا۔

دار الافتاء کا نظام

دار الإفتاء کی ابتداء 03 ذی الحجہ 1441ھ مطابق 25 جولائی 2020ء کو فقط واٹس ایپ پر سوالات و جوابات کے ذریعہ ہوئی اور تیزی سے ترقی کے مدارج طے کرتے ہوئے ایک بڑے انتظامی سیٹ اپ میں تبدیل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے۔ سوالات کی آمد کے ذرائع: 

🔸️ جو حضرات زبانی سوال معلوم کرنا چاہیں تو ہمارے واٹس ایپ نمبر +919524692786 پر بذریعۂ وائس پوچھ سکتے ہیں جس کا جواب جلد دے کر آپ کو اس کی اطلاع کر دی جائے گی۔

🔸️ مختصر اور ضروری نوعیت کے سوالات Mobile SMS کے ذریعے بھی نمٹا دئے جاتے ہیں۔ (یہ سروس تا دم تحریر صرف ہند میں موجود ہے)۔ (موبائل نمبر +919524692786)

🔸️ عوام الناس کے لئے بذریعۂ ای میل فتاوی حاصل کرنے کی سہولت الحمد للہ تا حال بلا کسی تعطل کے جاری ہے ۔ daruliftaonline786@gmail.com

🔸️ آن لائن فتاوی کے سلسلے میں دار الافتاء نے اپنا اسلوب منفرد رکھا تاکہ دنیا بھر میں فتوی ایک دستاویز اور ثبوت کے طور پر پیش کیا جا سکے ، آن لائن فتاوی کے سلسلے میں استفتاء موصول ہونے سے لے کر جواب کے ارسال ہونے تک کا پروسیس درج ذیل ہے: آن لائن موصول ہونے والے استفتاء کو فلٹر کرنے کے بعد درجہ بندی کی جاتی ہے

جو فضول واہیات اور ناقابل جواب تحریریں ہوتی ہیں وہ ضائع کردی جاتی ہیں ۔

جو طویل تحریریں ہوتی ہیں ان کو مختصر کیا جاتا ہے۔

اور مکرر سوالات کا جواب تبویب سے دے دیا جاتا ہے یا ویب سائٹ پر لگے فتاوی کا لنک بھیج دیا جاتا ہے۔

عمومی نوعیت کے مختصر سوالات جن کا جواب ہاں یا ناں کی صورت میں ہوتا ہے وہ اسی وقت ریپلائی کردیا جاتا ہے۔

ڈیٹابیس فلٹر ہونے کے بعد اسے مرکزی ڈیٹابیس میں اپ ڈیٹ کر دیا جاتا ہے۔

پروسیس مکمل ہونے کے بعد مستفتی کی میل کا براہ راست جواب نہیں دیا جاتا بلکہ اس کو دار الافتاء کے لیٹر ہیڈ پر پرنٹ نکالا جاتا ہے پھر اس پر جواب تیار ہونے کے بعد سینئر مفتی اور صدر مفتی صاحبان تصحیح و تصدیق کرنے کے بعد دستخط ثبت کرتے ہیں پھر اس فتوی کو اسکین کرکے مستفتی کو ای میل کردیا جاتا ہے جبکہ عمومی نوعیت کے فتاوی افادہ خلق کے لئے ویب سائٹ پر لگا دیے جاتے ہیں۔

سوال کرنے کا طریقۂ کار

دار الإفتاء میں تحریری سوال کے لئے دار الإفتاء کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ کو کھولنے کے بعد دائیں طرف تحریری سوالات کا Icon ہے اس پر کلک کرکے سوالات کر سکتے ہیں۔ فتوی اور مستفتی

ھدایات برائے سائلین: 

مفتی حضرات کا وقت بہت قیمتی ہوتا ہے ، عوام الناس کی شرعی راہنمائی کے لئے روز مرہ درپیش آنے والے مسائل میں مفتی حضرات سے استفادہ کیلئے ضروری ہے کہ مستفتی چند باتوں کا خیال رکھیں

🔹️ زبانی و تحریری سوال قصے کہانی اور لمبے واقعات پر مشتمل نہ ہوں مختصر سوال کیا جائے اور غیر ضروری تفصیلات سے گریز کیا جائے

🔹️ صر ف علم میں اضافہ کے لئے فرضی سوالات نہ ہوں

🔹️ واہیات اور فحش نوعیت کے بےہودہ سوالات سے گریز کیا جائے۔

🔹️ جو سوال فریقین سے متعلق ہو گا یا کاروباری ، ازدواجی اور مالی تنازعہ پر مشتمل ہوگا اسکا جواب ہرگز نہیں دیا جائے گا اس کے لئے قریبی دار الافتاء میں رجوع کریں۔

مفتیان کرام دار الإفتاء اهل السنہ میں شامل مفتیان کرام کثیر ہیں اور دار الإفتاء اس وقت 5 مفتیان کرام کی نگرانی میں کام کر ہا ہے حضرت مفتی سید ریحان میاں معظمی صاحب قبلہ حضرت مفتی سید افروز میاں منظری صاحب قبلہ حضرت مفتی عبد القادر جلالی صاحب قبلہ حضرت مفتی نسیم منظری صاحب قبلہ راقم الحروف غلام جیلانی منظری

*دار الافتاء کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا تعارف: *

عموماً بے سرو سامانی اور چھوٹے پیمانے پر شروع ہونے والا کام جو لگن ، اخلاص اور جذبہ صادق کے ساتھ شروع کیا جائے دنیا و آخرت میں جلد مقبولیت حاصل کرلیتا ہے۔ سن 2020 ء میں ایک عام سے پی سی کے ساتھ لوگوں کو بذریعۂ واٹس ایپ وائس جوابات کی سہولت شروع کی گئی تھی جو آج ایک بڑے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ چند اہم خدمات درج ذیل ہیں:

موبائل ایپلی کیشن

ویب ڈیزائننگ

سوشل اکاؤنٹس

موبائل ایپلی کیشن :

اسمارٹ فون دور حاضر میں ایک ضرورت بن کر رہ گیا ہے۔عوام الناس کو دینی معاملات میں فی الفور راہنمائی کے لئے فتاوی کی موبائل اپلی کیشنز وقت کی ضرورت ہے ، الحمد للہ تحفظ اسلامی کی آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ہمیشہ کی طرح ایک قدم آگے چلتے ہوئے اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے لئے دار الإفتاء ایپ متعارف کرائی ہے جس میں روز مرہ کے معاملات میں پیش آنے والے مسائل سے متعلق فتاوی کو مرتب انداز میں پیش کیا گیا ہے ، استعمال کنندہ اس ایپ کے ذریعے کوئی بھی پیش آنے والا مسئلہ با آسانی تلاش کر سکتے ہیں۔ ( https://play.google.com/store/apps/details?id=darul.ifta )

ویب سائٹس کا نظام 

آن لائن فتاوی ویب سائٹ دنیا بھر میں اپنی انفرادی خصوصیات کی بناء پر دنیا بھر میں مقبول عام ہے یہ ویب سائٹس روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں۔عوام الناس ان ویب سائٹ کے ذریعہ سوالات پوچھتے ہیں اور فتاوی لائبریری سے بخوبی استفادہ کرتے ہیں۔

سوشل اکاؤنٹس: ہماری یہ کوشش کرتی ہے کہ دار الافتاء میں دئے جانے والے جوابات خواہ تقریری ہوں یا تحریری ان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی ترکیب ہو جس کی وجہ سے ایک کثیر تعداد ان کے ذریعہ فائدہ حاصل کرتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت اپنے تمام جواب کی لنک کو تمام سوشل اکاؤنٹس پر بھی شیئر کرتے ہیں، اکاؤنٹس کی تفصیل درج ذیل ہے فیس بک: https://www.fb.com/Daruliftaonline ٹویٹر: https://www.twitter.com/Daruliftaonline انسٹاگرام: https://www.instagram.com/Daruliftaonline ٹیلیگرام: https://www.t.me/Daruliftaonline1 ایپلیکیشن: https://play.google.com/store/apps/details?id=darul.ifta اپیل : تمام برادران اسلام سے گزارش ہے کہ ہمارے سوشل اکاؤنٹس کو سبسکرائب و فولو کر ہمارا ساتھ دیں۔

0 Comments