Ref : 09 کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی مسلمان کی قبر گر جائے تو اس پر مٹی ڈالنے کاصحیح طریقہ کیا ہے ؟

سوال:از مولانا سیل رضا رامپور
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی مسلمان کی قبر گر جائے تو اس پر مٹی ڈالنے کاصحیح طریقہ کیا ہے ؟ جواب عنایت فرمائیں۔

الجواب بعون الملک الوهاب :۔ اگر کسی مسلمان کی قبر گر جائے تو ڈال کر اسے درست کرنا جائز ہے اور اسکا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سطح زمین پر پہلے بانس یا لکڑی کے تختے اور اوپر سے چٹائی وغیرہ کوئی چیز بچھاکر مٹی ڈالیں تاکہ میت کی بےحرمتی نہ ہو اور قبر کا نشان باقی رہے کہ یہ احترام مسلم ہے اور بغیر تختے یا کسی ایسی چیز کے جو حائل ہو مٹی ڈالنا جائز نہیں کہ یہ میت کی بےحرمتی ہے ۔جیسا کہ عالمگیری میں ہے واذا خربت القبور فلا باس بتطيينها كذا في التاتارخانية وهوالاصح عليه الفتوى كذا في جواهر الاخلاطی(جلد اول صفحہ ١٦٦)۔اور تاتارخانیه میں ۔واذا خربت القبور فلا باس بتطيينها اهـ ملخصاً (جلد 3 صفحہ ۷۲)والله تعالى اعلم بالصواب
کتبہ عبدالقادر منظری مقیم حال موریشس (افریقہ)
 ۱۳ ربیع الثانی ١٤٤٤ هـ بروز منگل

0 Comments