Ref : 05 سوال۔ آیت فاطمہ اور عترت زھراء نام رکھنا شرعا کیسا؟

 سوال ۔ آیت فاطمہ اور عترت زھراء شرعا یہ نام رکھنا کیسا ہے اگر درست نہیں تو کوئ اچھا اسلامک نام بتا دیجیۓ جن کے یہ نام ہیں وہ اہل سادات سے ھیں؟


باسمہ تعالی وتقدس والصلاۃ والسلام علی حبیبہ الکریم

الجواب بعون الملک الوہاب 

’’آیت‘‘ کا معنی ہے: نشانی،

فاطمہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا اسم مبارک ہے  لہذا ’’آیت فاطمہ‘‘ کا مطلب ہے: "حضرت فاطمہ کی نشانی"،

اور دوسرا نام 

عترت زھراء ۔

عترت کا معنی خاندان عزت وغیرہ اور زھراء کا معنی روشن یہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا لقب ہے تو معنی ہوا حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کے خاندان والی جنکا یہ نام ہے اگر وہ  سیدہ ہیں تب یہ معنی ہوگا اور اگر ( جنکا یہ نام ہے) وہ سیدہ نہیں ہیں  تو مطلب ہوگا حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا سے نسبت رکھنے والی پر یہ جنکا نام ہے وہ سیدہ ہیں جیسا کہ سوال میں مذکور ہے تو پہلا معنی ہی مراد ہوگا 

یہ دونوں نام رکھنا جائز و درست ہے شرعی اعتبار سے ان دونوں ناموں میں کوئ قباحت نہیں۔

حضرت  فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا  کے اسم مبارک کی برکت حاصل کرنے کی نیت سے کسی لڑکی کا نام فاطمہ رکھنا بھی بہتر ہے ۔

جب دونوں ناموں کا رکھنا  درست ہے ۔۔

تو کسی دوسرے ناموں کی حاجت نہیں

 واللہ تعالی اعلم

کتبه محمد نسیم رضا منظری

خادم دار الافتاء اھل السنہ

Refrence : 05

0 Comments